ٹوبہ کے چوڑی بازار کا تعمیراتی منصوبہ تا حال مکمل نہ ہو سکا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز چوڑی بازار میں جاری تعمیراتی منصوبہ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا، جسکے باعث بازار کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، ادھورا تعمیراتی کام، جگہ جگہ مٹی، گردوغبار اور تعمیراتی ملبہ دکانداروں اور خریداروں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔دکانداروں کے مطابق تعمیراتی کام کی غیر معمولی سست رفتاری سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ خریدار خراب راستوں اور دشوار حالات کے باعث بازار آنے سے گریز کر رہے ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔ بزرگ افراد، خواتین، بچوں اور پیدل چلنے والوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی حادثات کے خدشات سے دوچار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں