جرم میں ملوث ہر کردار کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی

سرگودھا(بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر معاونِ خصوصی برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال احمد نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فریاد علی شاہ اور سیکرٹری پراسیکیوشن سلمان غنی کے ہمراہ انہوں نے منتہٰی زہرہ اور محمد دانش کے ورثاء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے منتہا زہرہ کے ور ثا سے اظہارِ تعزیت و ہمدردی کیا، مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔اس موقع پر رانا بلال احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ذاتی طور پر دونوں مقدمات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر رہی ہیں اور ان کی واضح ہدایت ہے کہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور غیر جانبداری کے اصولوں کے مطابق آگے بڑھائی جا رہی ہے، کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی جبکہ جرم میں ملوث ہر کردار کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات پورے معاشرے کے لیے باعثِ تشویش ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں