صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے اسٹیشن صفدرآباد کو مقامی لوگوں نے پارک کھیلنے کا میدان بنا لیا ، پلیٹ فارم نمبر 2 اور ملحقہ جگہ کو کرکٹ کی گرائونڈ کی شکل دیدی ،اسٹیشن کے عملے نے ہتھیار ڈال دیئے،کرکٹ مافیا جیت گیا ،کرکٹ کی بال مسافرو ں کو لگنے سے کئی زخمی ہو چکے ، مسافروں نے احتجاج بھی کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ پلیٹ فارم کھیلوں کی آماجگاہ بن کر رہ گیا اس سے تو بہتر ہے کہ ریلوے اسٹیشن ختم کر دیا جائے تا کہ نہ رہے بانس اور نہ بجے بانسری۔ مسافروں اور ملحقہ آبادی کیڑا منڈی کے مکینوں نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کا پلیٹ فارم نمبر 2 پر کرکٹ کھیلنے والوں نے قبضہ جما لیا ،بدمعاشی سے کھیلتے ہیں عملہ کو روکنے والوں کو تڑیاں بھی لگاتے ہیں،گالم گلوچ کرنے سے بھی باز نہیں آتے ،اسٹیشن کا عملہ چونکہ غیر مقامی ہے اور اسٹیشن پر پولیس چوکی بھی نہیں ہے کسی قسم کا تحفظ بھی عملہ کو حاصل نہیں اس لئے عملہ چپ سادھ لیتا ہے ۔




