فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) تمام ٹی وی چینلز کیلئے حکومت ضابطہ اخلاق بنائے۔ مقدس شخصیات کے احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکرٹری جنرل مولانا الشیخ ڈاکٹر احمد علی سراج پاکستان کے سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی کا مرکزی جامع مسجدمیں اجتما ع سے خطاب، قومی پیغام امن کمیٹی اور اسلامی نظریاتی کونسل اس سلسلہ میں ایک جامع اور موثر انداز میں ضابطہ اخلاق مرتب کروانے میںاہم فعا ل کردار ادا کریں۔پاکستان کا امن و استحکام ہم سب کیلئے انتہائی اہم ہے جبکہ حرمین الشریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا اور دل کی آواز ہے۔ الشیخ ڈاکٹر احمد علی سراج نے مز ید کہا کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحا د، اتفاق اور باہمی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔




