فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود 1روپے97 پیسے فی لیٹرکمی کو مزاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ26کروڑعوام کی بجائے آ ئل کمپنیوں کو ترجیح دیکر مہنگائی سے پسے عوام کے سا تھ زیادتی ہے۔ ردعمل میں ان کا کہنا تھاکہ عوام کو توقع تھی کہ جس طرح عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اس کے مطابق حکومت کم ازکم100روپے فی لیٹر کم کرے گی جس کے بعدتمام طبقات کوریلیف مل سکتا تھا مگر ثابت ہوگیاہے کہ حکومت تیل مافیاکے آگے بے بس ہوچکی ہے غریب تمام طبقات کوریلیف کی بجائے تکلیف دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے فیصلے کئے جاتے ہیں مگرحکومت نے عوام کونظر انداز کر دیا ہے۔




