اسلام آباد (بیورو چیف)اسلام آباد پولیس نے جعلی مجسٹریٹ بن کر جرمانے وصولنے والی 4خواتین گرفتار کرلیں۔پولیس حکام کے مطابق جعلی مجسٹریٹ بن کر جرمانے وصول کرنیوالی چاروں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان ترنول کے علاقے میں جعلی مجسٹریٹ بن کر چھاپے مارتی تھیں ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چار میں سے ایک خاتون نے خود کو مجسٹریٹ ظاہر کیا، جعلی ٹیم نے 3ہوٹلوں میں انسپکشن کی اور بھاری جرمانے لیے، اطلاع ملنے پر کارروائی کی تو خواتین نے فرار ہونیکی کوشش کی، تاہم گرفتار کر لیا گیا۔ خواتین کیخلاف مقدمہ درج کر کے تھانہ ویمن منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔




