اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکاروں کو اصلی پولیس والوں نے گرفتار کرلیا۔ملزمان جعلی پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنیوالے پریشان حال لوگوں کو ٹارگٹ کرتے تھے اور اسلحہ کی نوک پر لوٹتے تھے۔ملزمان کو تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے گرفتار کیا ہے، ملزمان اسی طرح کی وارداتوں میں سابق ریکارڈ یافتہ ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سیلاکھوں روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوا ہے۔




