راجن پور (نامہ نگار)سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی رضا خان دریشک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مدعیہ مہرین شوکت نے دعوی کیا ہے کہ سردار علی رضا دریشک نے ان سے خفیہ طور پر شرعی نکاح کیا۔خاتون نے کہا کہ اب سردار علی رضا شادی تسلیم کرنے سے انکار کر رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔




