ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کے تحت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیرِ صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تینوں تحصیلوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تینوں تحصیلوں میں مجموعی طور پر20ارب49کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان میں تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9ارب 48کروڑ، کمالیہ میں 4 ارب 54کروڑ جبکہ گوجرہ میں 6ارب 47 کروڑ روپے کے منصوبے شامل ہیں۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 209کلومیٹر سیوریج لائنوں کی بحالی و تعمیر، 4ہزار 215مین ہول کورز، 11.15کلومیٹر ڈرینج سسٹم اور 16.26 کلومیٹر جدید ایچ ڈی پی ای (HDPE)سیوریج لائنوں کی تنصیب کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 12 پارکوں کی بحالی، 195 کلومیٹر گلیوں کی تعمیر و مرمت، کلر فل ٹف ٹائلز کی تنصیب، 16.25ملین گیلن یومیہ استعداد کے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، 3نئے ڈسپوزل اسٹیشنز ،3ڈسپوز ل اسٹیشنز کی بحالی، سکر جیٹنگ، ڈی سیلٹنگ مشینوں، ڈی واٹرنگ سیٹس کی خریداری اور سولرائزیشن کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔




