لاہور (بیورو چیف)نواب ٹائون پولیس نے نومولود بچے کو دفنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے3ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق نواب ٹائون پولیس نے 15کال پر پائن ایونیو روڈ کے قریب سے ملزمان گرفتار کیے۔ملزمان زمین میں گڑھا کھود کر نومولود بچے کو دفنا رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں ایک مرد اور 2خواتین شامل ہیں۔




