رواں سال کے دوران43لاکھ30ہزار افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

لاہور (بیورو چیف)پنجاب پولیس صوبہ بھر میں پبلک سروس ڈلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران 43لاکھ 30ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجما ن پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر49لاکھ 39ہزار سے زائد چالا ن کیے گئے جبکہ 9ارب 75کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی 44ہزار 151گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 6785 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 28گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضبط کیے گئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں اور ترمیم شدہ ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوور لوڈنگ، اوور سپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر خطرناک ٹریفک خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت ترین ایکشن لیا جائے اور ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کے لئے مثر اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں