فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) محبتِ اہلِ بیتِ اطہار ہمارے ایمان کا اثاثہ اور دینِ اسلام کی روح ہے ۔ آلِ رسولۖ سے سچی عقید ت اور وفاداری ہی مسلمانوں کی اصل پہچان ہے۔کربلا کے میدان میں اہلِ بیت نے سر کٹا کر حق و صدا قت کے پرچم کو بلند کیا۔ان خیالا کا اظہار مرکزی کوارڈینیٹر پاکستان سنی تحر یک و ممبر ضلعی امن کمیٹی پرو فیسر پیرمیاں محمدآصف رضاقادری نے جامع مسجد سبحان اللہ میں منعقدہ ”محفل شان اہلبیت”سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن، بھائی چارے اور عدل کے قیام کے لیے اسوہ رسولۖ پر چلنا ہوگا۔ حسنین کریمین علیھم الرضوان کی پاکیزہ زندگیاں ہمارے لیے بہترین مثال ہیں۔ جس دل میں حبِ اہلبیت نہ ہو، وہ دل کبھی نورِ ایمان سے منور نہیں ہو سکتا۔دنیا و آخرت کی حقیقی کامیابی دامنِ مصطفیۖ اور اہلبیت اطہارکی غلامی میں ہی پنہاں ہے۔محفل کے اختتام پر ملکی یرقی سلامتی استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے دعا بھی کی گئی۔




