بحریہ ٹائون کی درخواستوں کی سماعت کے دوران بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بحریہ ٹائون کی پانچ پراپرٹیز کی نیلامی کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران بنچ ٹوٹ گیا، جس کے بعد کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی۔ سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں جاری تھی، دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ چونکہ معاملہ پہلے بھی زیرِ سماعت رہ چکا ہے اور اس میں انٹرا کورٹ اپیل بھی دائر ہو چکی ہے، اس لیے مناسب ہوگا کہ کیس چیف جسٹس کے سامنے مقرر کیا جائے۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بھجواتے ہوئے کہا کہ وہی اس کیس کی مزید سماعت کریں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ وہ پہلے بھی اسی نوعیت کا کیس سن چکے ہیں، اس لیے تسلسل کے لیے چیف جسٹس کا بنچ زیادہ مناسب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں