یو سی 53ریلوے کالونی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوسی 53 ریلوے کالونی کے سابق کونسلر نوید ذوالفقار نے کہا ہے کہ عوام سے کئے وعدے حکمرانوں نے وفا نہ کیے بلکہ بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔ صفائی کے نام پر مبینہ کرپشن ریلوے کالونی میں صاف نظر آتی ہے الیکشن کے دنوں میں عوام سے کیے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ عوامی مسائل’ سیوریج’ پی سی سی سٹریٹ لائٹس پر کوئی ترقیاتی فنڈز جاری نہ کر سکیں ۔ فیصل آباد میونسپل کارپوریشن میں بھی یوسی 53کی عوامی شکایت پر کوئی حل نہ ہوسکا۔ ریلوے کالونی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں