ساہیوال ( بیورو چیف) ساہیوال میں ایل پی جی گیس کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مافیا نے عوام کو یرغمال بنا لیا۔ شہر کی متعدد گیس دوکانیں بند ہیں جبکہ کچھ دوکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔ گھروں میں سلنڈر ختم ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں مقامی انتظامیہ خبروں کی حد رہ گئی ہے شہری سلنڈر اٹھاے در بدر کے دھکے کھا نے لگے مہنگے داموں گیس موجود سستے دامو ں ختم ہے ذرائع کے مطابق اربوں کھربوں روپے کے ما لک گیس مافیا 10 سے 20 دن پلا نٹ بند کر دے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ ”گیس نہیں ہے” کا بہانہ بنا کر من مانے ریٹ پر گیس فروخت کر رہے ہیں۔ اسلام آباد سے کراچی تک جی ٹی روڈ پر ہوٹلوں اور سراؤں پر گیس سے بھرے باوزروں کی لائنیں لگی ہوی ہیں لیکن عام عوام کو گیس دستیاب نہیںشہریوں نے اوگرا پاکستان اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو پلانٹ سرکاری ریٹ پر گیس دینے سے انکاری ہیں ان کے لائسنس منسوخ کر کے فوری سیل کیے جائیں۔




