جوڈیشل کمیشن کا اجلاس21جولائی کو طلب

اسلام آباد/لاہور(بیورو چیف)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئیاہم اجلاس 21 جولائی 2026کو دوپہر 2بجے سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے کانفرنس روم میں طلب کر لیا ۔جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحیی آفریدی کریں گے جبکہ کمیشن کے دیگر آئینی ارکان بھی شریک ہوں گے۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پہلے ایک ایڈیشنل جج کی تقرری کی توثیق کی جائے گی جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی 10 خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے24 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں