قصور(نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے قصور میں پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس کے نئے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول مسعود مختیار، کمانڈر سی این ایف اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کو پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس کی تنظیمی ساخت، قانونی اختیارات، جاری آپریشنز، جدید آلات، تربیتی نظام اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ فورس کی گزشتہ گیارہ ماہ کی آپریشنل کارکردگی پر مشتمل جامع رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس کا قیام وزیراعلی پنجاب کا ایک اہم اور دوراندیش اقدام ہے، جس کا مقصد صوبے سے منشیات کے ناسور کا موثر خاتمہ کرنا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔




