ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،DCکا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی سی کا ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کی خبر پر ایکشن’ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرانفروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرنے کا حکم۔ تفصیل کے مطابق ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے شہر میں ناجائز منافع خوری کے حوالے سے نشاندہی کرتے ہوئے خبر شائع کی تھی کہ گوشت’ دودھ’ دہی’ پھل’ سبزیاں’ روٹی’ ایل پی جی سمیت تمام اشیاء ضروریہ مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں مگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرافورس کے اہلکار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس طلب کر لیا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ذمہ داریوں کا ادراک کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور بھرپور ایکشن لیتے ہوئے گرانفروشوں کو نکیل ڈالیں، انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مارکیٹوں اور بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انسپکشن سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، کام چوروں کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واسا کے تمام مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی، اس وقت فیصل آباد میں واسا دو منصوبوں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی پیکج کے تحت کام جاری ہے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ دسمبر 2027ء سے قبل واسا کے تمام منصوبے مکمل کر لیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں