ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے تحت زرعی ترقی، جدید کاشتکاری کے فروغ اور حکومتی منصوبوں پر مثر عملدرآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی، ایگریکلچر ٹاسک فورس برائے رائس و کپاس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حنا ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گلزار شاہد، محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، پیسٹی سائیڈ، واٹر مینجمنٹ کے افسران اور کسان تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی. ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گلزار شاہد نے ضلع میں رائس اور کپاس کی فصلوں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیرا علی پنجاب مریم نواز کے کسان دوست اقدامات، کسان کارڈ، انٹرنشپ پروگرام، گرین ٹریکٹر سکیم اور سپر سیڈرز پر سبسڈی پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔




