پہلی مرتبہ خاتون جرگہ کی ممبر منتخب

پشاور(بیورو چیف)جنوبی وزیرستان اپر میں پہلی بار ایک خاتون کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (ڈی آر سی) کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے، جسے علاقے میں خواتین کی نمائندگی اور انصاف تک ان کی رسائی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔سماجی کارکن رضیہ محسود کی تقرری نے قبائلی اضلاع میں خواتین کے کردار سے متعلق ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔علاقائی پولیس آفیسر (آر پی او) ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ضلع پولیس آفیسر (ڈی پی او) جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان کی سفارش پر 17 رکنی ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل تشکیل دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں