حکومتی کوششوں سے بندرگاہوں کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میری ٹائم ریفارمز ٹاسک فورس نے بندرگاہوں، شپنگ، کسٹمز، کارگو کلیئرنس، گورننس اور ماہی گیری کے شعبوں میں کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کی تفصیلات جاری کر دیںٹاسک فورس کے مطابق پاکستان کی بندرگاہوں کے انتظامی امور اور آپریشنل کارکردگی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جن کے نتیجے میں ملکی بندرگاہوں کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ تجارتی سطح پر جہاز سازی کا دوبارہ آغازہو گیا،کراچی پورٹ ایک سال کے دوران عالمی درجہ بندی میں 99ویں سے 69ویں نمبر پر آ گیا جبکہ پورٹ قاسم اپنی کیٹیگری کی سرفہرست 9 بندرگاہوں سے ترقی کرتے ہوئے دنیا کی بہترین 5بندرگاہوں میں شامل ہو گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں