پیزا شاپ میں جھلسنے والا نوجوان چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ جھمرہ روڈ پر پیزا شاپ میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے سے بری طرح جھلس جانے والا ملازم حمزہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل کھرڑیانوالہ جھمرہ روڈ پر چیز ہائوس پیزا شاپ کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے آگ کی لپیٹ میں آ کر حمزہ اور اس کا ساتھی بری طرح جھلس گئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر حمزہ گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں