تاندلیانوالہ (نامہ نگار)صرافہ ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ کے انتخابات محمد نواز چوتھی بار بلا مقابلہ صدر منتخب صرافہ ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا، جس میں معروف کاروباری اور سماجی شخصیت محمد نواز کو متفقہ طور پر چوتھی بار صرافہ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے، جبکہ پرانی کابینہ پر بھی برادری نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے بحال رکھا ہے۔محمد نواز کا متفقہ طور پر چوتھی مرتبہ صدر منتخب ہونا ان کی برادری اور شہر کے لیے خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ان کا خاص کریڈٹ ہے کہ ان کے تعلقات تمام سیاسی اور غیر سیاسی حلقوں میں یکساں طور پر انتہائی مضبوط ہیں۔




