ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن پولیس نے منشیات فروش کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پولیس تھانہ ماموں کانجن نے آر پی اوفیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے مدنظر ایک اور بڑے منشیات فروش کو پکڑ لیا ہے ایف آئی آرکے مطابق اے ایس آئی سجاد علی بار کانسٹیبلان فہد بٹ،علی حسن اور حافظ تنویر کے ہمراہ سرکاری گاڑی پر بسلسلہ گشت کمالیہ روڈ پل سیم نہر پر موجود تھے کہ ایک نوجوان عامر سکنہ510گ ب گائوں سے پل کی جانب آتے ہوئے انہیں دیکھ کر تیز تیز قدموں سے واپس مڑ کر چلنے لگا جسے مشکوک جان کر تعاقب کرکے قابو کرلیا جسکی جامعہ تلاشی لینے پر اسکے قبضہ سے بران کلر کی2100گرام دو کلو ایک سو گرام چرس برآمد ہوئی۔




