انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ کی کاوشوں سے پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ اور انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی پنجاب کی خصوصی کاوش سے چیئر مین پامرا ملک احمد سعید نے غلہ منڈی فیصل آباد میںگز شتہ 7سال سے اورجون2026سے پورے پنجا ب میں نافذ پارکنگ فیس کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ بعض غلہ منڈیوں میں پارکنگ فیس کے ٹھیکے بھی منظور ہو چکے تھے وہ سب ٹھیکے بھی منسوخ ہو جا ئیں گے۔ اس کی باقاعدہ منظوری کا سرکاری نوٹیفکیشن چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں اور وائس چیئر مین شیخ محسن کے حوالے کر دیا ہے۔جس پر چیئر مین رانا طیب خاں اور وائس چیئر مین شیخ محسن خالد نے کہا کہ ہم اس اہم اقدام پروزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ ،چیئر مین پامرا ملک احمد سعید اور ڈی جی پامر ا ذیشان نصراللہ رانجھا کے انتہائی مشکور اور ممنون ہیں جنہوں نے تاجروں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے فوری اور مثبت فیصلہ کیا۔یہ فیصلہ تاجروں، آڑھتیوں اور کاروباری برادری کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی اور مالی بوجھ میں واضح کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی پنجاب کے صدر رائے احسان الحق منج، سینئر نائب صدر محمد شکیل،جنرل سیکر ٹری طاہر شریف گجر اور ان کی پوری ٹیم کے بھی مشکور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں