IMFسے مزید3ارب60کروڑ ڈالر قرض لینے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) عالمی مالیاتی فنڈز آئندہ 14ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60کروڑ ڈالر قرض دے گا۔دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کی مجموعی مالیت 8 ارب 40کروڑ ڈالر ہے، جن میں سے پاکستان کو اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر جاری کیے جاچکے ہیں، آئندہ 14 ماہ کے دوران مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالرفراہم کیے جائیں گے، ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اگلا اقتصادی جائزہ ستمبرمیں ہوگا، آئی ایم ایف مشن چوتھے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں پروگرامز کا اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر میں متوقع ہے، جس کے لیے آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔ آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، بجٹ خسارہ کم کرنے، ٹیکس ریونیو میں اضافے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر زور دیا ہے، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی،سرکاری اداروں کی نجکاری، قرضوں کو پائیدار سطح پر لانے اور مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات بھی پروگرام کی اہم شرائط میں شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی،سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی اصلاحاتی اقدامات کرنا ہوں گے،ستمبر 2027 تک ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے تحت مجموعی 7 ارب ڈالر جاری ہوں گے،ماحولیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت 1.4 ارب ڈالر ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں