ڈیجیٹل اصلاحات،کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھ گئی

کراچی (بیوروچیف) ڈیجیٹل اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کوموثر اور سرمایہ کار دوست بنایا جا رہا ہے۔ مالی سال 2025-26 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 48فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، 1لاکھ 90ہزار 277نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اکائونٹ کھلوانے کا عمل آسان بنانے کے لیے متعدد اصلاحات متعارف کرائیں۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے سیکیورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بینک اکائونٹ کے ذریعے ڈیجیٹل تصدیق کا نظام متعارف کرایا، نئے نظام سے اکائونٹ کھلوانے کا عمل تیز، کاغذی کارروائی میں کمی اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کو مزید فروغ ملا۔ 18سال سے کم عمر بچوں کو والدین کے ذریعے سرمایہ کاری کی سہولت دینے کیلئے مائنر ٹریڈنگ اکائونٹس متعارف کرائے گئے، سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، تیز اور ہر ایک کی رسائی میں لانے کے لیے ڈیجیٹل آن بورڈنگ موبائل ایپ لانچ کی جا رہی ہے۔ ایس ای سی پی کی ڈیجیٹل اصلاحات سرمایہ کاری کو آسان اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں