سرکاری سکولوں میں43لاکھ طلبہ کی انرولمنٹ کا ہدف مکمل

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں تعلیمی اصلاحات، طلبہ کی انرولمنٹ، نجی سکولوں کی رجسٹریشن اور اساتذہ کی ڈیجیٹل ادائیگیوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلی نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو ہدایت کی کہ وہ ہر ہفتے ایک سرکاری سکول کا دورہ کریں اور طلبہ کو خود کلاس پڑھائیں تاکہ تعلیمی نظام سے براہِ راست رابطہ مضبوط ہو اور تدریسی معیار کا عملی جائزہ لیا جا سکے۔اجلاس میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل میکانزم کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پنجاب بھر میں ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن اور ڈیجیٹل میپنگ کے لیے تجاویز طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو طریق کار مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری سکولوں میں دو سال چار ماہ کے دوران 43لاکھ طلبہ کی انرولمنٹ کا ہدف کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جو صوبے میں حقیقی انرولمنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔اجلاس میں پنجاب ایجو کیشن فانڈیشن (PEF)کے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے ایک لاکھ 38 ہزار پیف اساتذہ کے بینک اکانٹس کھولے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں