ٹوبہ میں ورکرز کیلئے سول ڈیفنس کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہریوں میں حفاظتی شعور اجاگر کرنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے کے لیے ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی خان اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمود حسین گل کی زیر نگرانی رجانہ روڈ پر واقع فرنیچر ہب، نزد دیوان مارکی میں ورکرز کے لیے سول ڈیفنس کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصد صنعتی و تجارتی شعبے سے وابستہ افراد میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنا اور حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔تربیتی سیشن کے دوران شرکاکو پنجاب سول ڈیفنس ریسکیو رضاکار کور میں بطور وارڈن رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بنیادی طبی امداد، ہنگامی انخلا اور آگ بجھانے کے طریقہ کار کی عملی تربیت بھی فراہم کی گئی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری اور موثر انداز میں کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے کہا کہ عوام، خصوصا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو حفاظتی تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں