تاندلیانوالہ کے چک455میں بجلی کی لٹکتی تاریں انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں چک 455گ ب میں بجلی کی لٹکتی تاریں ایک بار پھر خطرناک ثابت ہو گئیں۔ گزشتہ روز جاوید اقبال حیدری کے زیرِ تعمیر مکان پر کام کے دوران اوپر سے گزرنے والی بجلی کی لٹکتی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث خان نامی مزدور جھلس گیا۔ ریسکیو 1122نے زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاریں عرصے سے گھروں کے اوپر انتہائی نیچی لٹک رہی ہیں۔ آندھی، بارش یا معمولی سی بے احتیاطی بھی کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق متعدد بار واپڈا رحمے شاہ حکام کو آگاہ کیا مگر تاحال تاروں کو محفوظ اونچائی پر منتقل نہیں کیا گیا۔اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی اور حادثے کا انتظار کرنے کے بجائے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان خطرناک تاروں کو محفوظ بنایا جائے۔ آخر اگر خدانخواستہ کوئی قیمتی جان چلی گئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں