اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان صدارت کی ذمہ داری کیلئے تیار ہے، ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں 57 رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، کانفرنس کے تکنیکی اجلاس جاری ہیں، جبکہ مرکزی وزارتی اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں مبصرین اور وزارتی وفود شریک ہوں گے۔




