سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی شدید مندی

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 2200سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76ہزار 553پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2314 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 79ہزار 927پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں