لاہور(بیورو چیف)لاہور کے علاقے سندر میں خاتون سے مبینہ زیادتی اور رقم ہتھیانے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔متاثرہ خاتون کو ماڈلنگ کے بہانے بلایا گیا جہاں مبینہ طور پر مشروب میں نشہ آور چیز ملا کر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ مقدمے میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کے مختلف بینک اکائونٹس سے مجموعی طور پر 6لاکھ روپے دیگر اکائونٹس میں منتقل کیے گئے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خاتون کی درخواست پر تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔




