تاندلیانوالہ کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے خطرہ

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)لاوارث تاندلیانوالہ شہر کے وسط میں جگہ جگہ مین ہول کے ڈھکن غائب یا تبدیل کروائے جانے کے منتظر ، کینال روڈ اور دیگر مقامات پر کھلا مین ہول شہریوں کے لیے خطرہ، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات تاندلیانوالہ کے مصروف ترین علاقے کینال روڈ ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب موجود کھلا مین ہول کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ روزانہ سینکڑوں شہری، مریض، تیماردار، طلبہ اور موٹر سائیکل سوار اس راستے سے گزرتے ہیں، مگر متعلقہ انتظامیہ تاحال اس سنگین مسئلے کے مستقل حل میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار نشاندہی کے باوجود حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث کسی بھی وقت انسانی جان کا نقصان ہو سکتا ہے۔اس موقع پر عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل انتظامیہ اپنے ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں اور عوامی مسائل پر توجہ دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں