صفدر آباد کے UBLچوک میں کلاک ٹاور نصب کیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کرنے کے لئے یو بی ایل چوک میں کلاک ٹاور نصب کیا جائے شہریوں کا مطالبہ۔ صفدرآباد میں آجکل ہر دوسرا شخص شہر کی بیوٹی فکیشن پر بات کرتا نظر آتا ہے،میونسپل کمیٹی اور اے سی آفس نے معلوم نہیں عوام پر کیا جادو چلا دیا ہے کہ یہی بات سننے کو ملتی ہے واہ جی واہ !صفدرآباد پیرس بننے جا رہا ہے ۔ایک شہری نے اس موضوع پر بڑی دلچسپ بات کی کہا کہ پیرس ایسے تو نہیں بن جانا جب تک قوم کی سوچ تعمیری نہیںہو گی اب انتظامیہ شہر کو چمکانے کے چکر میں ہے جیسا کہ لاہور یا فیصل آباد کو چمکایا جا رہا ہے ۔در اصل ہمارا مزاج ہی بدل چکا ہے کاش کہ ہم اپنی سوچ بدلتے۔سوچ تو وہی پرانی ہے یعنی رشوت سر عام چل رہی ہے ،سرکاری مال زور شور سے ہر کوئی افسر ہڑپ کرنے میں لگا ہے جیسے اس کے باپ کا مال ہو اور اوپر سے ڈھٹائی شرم آتی نہیں اس طرح تو پیرس نہیں بنتا ۔شہری نے کہا کہ جتنا مرضی زور لگا لو صفدرآباد یوں دبئی یا پیرس نہیں بنے گا جب تک کہ عوام اور سرکار اپنے آپ کو نہیں بدلیںگے ۔عوا م محنت کو اپنائیں ،دیانت داری کو اپنائیں ،عزت و احترام کا رشتہ قائم کریں،ہر بندہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرے،ریاست روزگار کے مواقع مہیا کرے ،میرٹ کی بالا دستی ہو تو پیرس کا روپ دھارنے میں دیر نہیںلگے گی۔شہر کو اچھا بنانے کا عمل جاری رہنا چاہیئے ہر کوئی اپنا حصہ ڈالے،اور کچھ نہیں تو خوبصورتی میںاضافہ کے لئے یو بی ایل چوک پر کلاک ٹاور بنایا جائے ۔یو بی ایک چوک اس لئے کہ شہر کی مرکزی جگہ ہے کھلا روڈ ہے ۔کیا ارباب اختیار توجہ دیںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں