کمالیہ بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات میں اضافہ

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ بائی پاس عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ہیوی ٹریفک اور گہرے گڑھوں سے حادثات میں اضافہ کمالیہ بائی پاس گزشتہ کئی برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جسکے باعث شہریوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ موٹر وے ایم-2 اور موٹر وے ایم-3 انٹرچینج کی وجہ سے کمالیہ بائی پاس پر ہیوی ٹریفک کا دبا مسلسل بڑھ گیا ہے ، جبکہ سڑک کی خستہ حالی نے حادثات کے خطرات میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا ہے ۔بائی پاس پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں، جن سے گزرنے والی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سڑک کی خراب حالت کے باعث گاڑیوں کی مرمت پر اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، جبکہ سفر کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے ۔شہریوں نے بھی بائی پاس کی فوری تعمیر و مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خستہ حال سڑک نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہی ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ ثابت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے حکومتِ پنجاب، محکمہ ہائی ویز اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ کمالیہ بائی پاس کی فوری بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ حادثات کی روک تھام اور عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں