پاکستانیوں کو30ممالک کے آسان ویزا کی سہولت حاصل

اسلام آباد (بیوروچیف) محدود پاسپورٹ رینکنگ کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے 30ممالک تک بغیر ویزا یا آسان ویزا سہولت کے ساتھ سفر ممکن ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جولائی 2026کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری 30ممالک میں ویزا فری، ویزا آن ارائیول یا الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کے ذریعے داخل ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 100ویں نمبر پر ہے، 2025 میں پاکستان 103ویں نمبر پر تھا جبکہ 2026 کے دوران درجہ بندی میں اتار چڑھا دیکھنے میں آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں تبدیلیاں ویزا پالیسیوں، سفری معاہدوں اور عالمی قوانین میں ردوبدل کے باعث ہوتی رہتی ہیں۔عالمی سطح پر سنگاپور کا پاسپورٹ بدستور پہلے نمبر پر ہے، جس کے حامل افراد 192ممالک تک رسائی رکھتے ہیں، جبکہ جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر ہیں۔پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فری یا آسان سفری سہولت فراہم کرنے والے ممالک میں مالدیپ، نیپال، سری لنکا، کینیا، روانڈا، سیشلز، بارباڈوس، ڈومینیکا، ہیٹی، وانواتو اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں