اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اگلے ہفتے اکٹھے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے کرغزستان جائیں گے جہاں بشکک میں ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس 24 جولائی کو ہوگا اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزرائے خارجہ اجلاس میں سربراہی اجلاس کا ایجنڈا طے ہوگا۔ ایس سی او سربراہی اجلاس اگلے ماہ کے آخر میں بشکک میں ہوگا، اس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے۔ایس سی او سربراہی اجلاس میں روسی صدر اور چینی صدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔




