سرکاری زمینوں کو قابضین سے فوری واگزار کرایا جائے،کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بیورو چیف) کمشنر ساہیوال ڈویژ ن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ریونیو مسائل کے حل، سروس ڈلیوری میں بہتری اور سرکاری اراضی کے تحفظ کے حوالے سے ڈویژنل سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے شر کت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر ریونیو محمد خالد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت سمیت متعلقہ ریونیو افسران بھی شریک ہوئے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ عوام کو ریونیو خدمات کی بروقت اور معیاری فرا ہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹری، فرد اور دیگر ریونیو سروسز کو مزید مؤثر، شفاف اور شہری دوست بنایا جائے تاکہ سائلین کو بلاوجہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ریونیو افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے مسائل مقررہ مدت میں حل کیے جائیں اور اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ کمشنر ساہیوال نے سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمینوں کو فوری طور پر واگزار کرایا جائے اور قابضین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریونیو نظام میں شفافیت، مؤثر سروس ڈلیوری اور سرکاری املاک کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں