اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی

جڑانوالہ(نامہ نگار)سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے نمایاں کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے محتنی افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں میں انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کی تقریب میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن احمد نواز شاہ، ایس پی ٹائون جڑانوالہ اختر وینس،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر نے شرکت کی سی پی او تنویر حسین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ایسے افسران محکمہ پولیس کا حقیقی سرمایہ و اثاثہ ہیں جرائم کیخلاف موثر کارروائیاں اور بہترین پولیسنگ ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں