صوبائی وزیر سے لیبر نمائندگان کی ملاقات

لاہور (بیوروچیف)صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ سے گوجرانوالہ سے آئے لیبر نمائندگان نے ملاقات کی۔ورکرز کی فلاح و بہبود، رہائشی سہولیات، میڈیکل سہولیات اور محنت کشوں سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر لیبر نمائندگان نے محنت کشوں کو درپیش مسا ئل، مشکلات اور اپنی تجاویز سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔محمد منشا ء اللہ بٹ نے لیبر نمائندگان کو یقین دہانی کرائی کہ محنت کشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں