گوجرہ میں چوروں،ڈاکوؤں نے ات مچا دی،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر417ج ب کاظفر اقبال اپنے ساتھی طاہر محمود کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار اڈا نواں لاہور سے آرہے تھے کہ راستہ میں ان کودو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے 52 ہزار روپے سے زائد کی نقدی وقیمتی موبائل چھین لئے ۔ چوروں نے قادر کالونی کے منور علی ک گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر سے ہزاروں روپے کی نقد رقم وقیمتی موبائل ،علی پارک کے راشد محمودکے گھر سے طلائی زیورات،نقدی کل مالیت 2لاکھ 50 ہزارروپے ،چک نمبر370ج ب کے حیدر علی کے گھر سے کل مالیت 1لاکھ 23 ہزار روپے کا مال وزر،ہاوسنگ کالونی کے عبداللہ رفیق ، کے زیر تعمیر مکان سے نقدی وگھریلو سامان کل مالیت 6لاکھ 50 ہزارروپے ،چک نمبر372ج ب کے احمدبلال کے گھر کے باہر سے1لاکھ90 ہزار روپے مالیت کی گائے چوری کرکے فرارہو گئے وارداتوں کی اطلاع تھانہ نواں لاہورسٹی ا و ر صد ر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں