ویسٹ انڈین کرکٹر سرگیری سوبرز 89 سال کی عمر میں چل بسے

لندن (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر سر گیری سوبرز 89سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ آل رائونڈر سر گریری سوبرز بارباڈوس میں انتقال کرگئے ان کی عمر 89 برس تھی۔ان کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم آل رائونڈرز میں ہوتا تھا۔گیری سوبرز نے کیریئر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ فاسٹ بولنگ کے ساتھ رسٹ اسپن بھی کرتے تھے اور شاندار فیلڈر بھی مانے جاتے تھے۔انہیں سر ڈان بریڈمین نے فائیو ان ون کرکٹر بھی قرار دیا تھا۔سوبرز نے 1954 سے 1974 کے درمیان ویسٹ انڈیز کے لیے 93 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 57.78 کی اوسط سے 8,032 رنز بنائے اور 34.03 کی اوسط سے 235 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی سی سی کا سالانہ ایوارڈ سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ انہی کے اعزاز میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں