دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے۔فاطمہ ثنا ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، ان کی عدم دستیابی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منیبہ علی قیادت کریں گی، فاطمہ ثنا ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ میں شرکت کریں گی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست ٹی ٹوینٹی ڈبیو کریں گی۔سکواڈ میں شامل ماہم انیس اور سائرہ جبین نے ون ڈے ڈبیو نہیں کیا۔پاکستان ون ڈے اسکواڈ میں کپتان فاطمہ ثنا، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس اور مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں