فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے شہری نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی،ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کردی،بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ روڈ اضافی آبادی کاے رہائشی35سالہ زاہد ولد یونس کاروبارنہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا، جس کے باعث گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز بھی کسی بات پر زاہد کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دلبراشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ، اہل خانہ نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی ، لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا تو اسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔




