فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش ملزم شادی کا جھانسہ دیکر دوشیزہ کو کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کی درخواست پر سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نورپورہ کی رہائشی شاہدہ پروین نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ محلہ دار علی حسین سے فون پر دوستی ہو گئی تو ملزم نے شادی کرنے کا جھانسہ دیکر جنسی تعلقات استوار کر لئے اور کئی ماہ تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور آخری مرتبہ 16جولائی کو بھی زیادتی کی۔ جب اس نے شادی کرنے پر زور دیا تو وہ لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے انکاری ہو گیا اور اپنا فون بھی بند کر لیا اور رابطہ منقطع کر لیا۔ جس پر مذکورہ لڑکی کی درخواست پر سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔




