فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ افواج پاکستا ن کی خدمات، قربانیوں اور شہادتوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، پاک فوج کیلئے استعمال کیئے گئے الفاظوں سے قوم قطعی متفق نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج صرف ادارہ نہیں قومی وقار اور سلامتی و بقا کی روشن علامت ہے ۔ فوج امن و استحکام، قومی سلامتی اور دفاع کیلئے ہمیشہ سے مستعد رہی ہے ۔ وطن عزیز پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا ئے وطن پوری پاکستانی قوم کیلئے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کیخلا ف بیان دشمن کے پروپیگنڈ ے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بارے میں الفاظوں کے چنا میں احتیاط لازمی ہے ملک و قوم کے محافظ اداروں کا احترام و عزت ہر محب وطن شہری پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔




