پاک فوج نے جانوں پر کھیل کر ملکی امن برقرار رکھا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاک فوج کی قربانیوں کو مشکوک بنانیوالے دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔پاک فوج کا بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن شعبان قابل تحسین اقدام ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ وطن اور شہاد ت سے اپنا رشتہ قائم رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر ضلعی امن کمیٹی و مرکزی کوآرڈینیٹرپی ایس ٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے جامع موتی مسجد منعقدہ ”آپریشن شعبان بلوچستان” کی کامیابی اور شہدائے پاک فوج کی بلندی درجات کیلئے”دعائیہ تقریب” کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی بدو لت ہی ملک کی جغرافیائی سرحدیں سلا مت ہیں۔پاک فوج نے ہمیشہ اپنی جانو ں پر کھیل کر ملکی امن برقرار رکھا۔دہشتگردوں کو غیر ملکی سپورٹ ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسز نے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا۔بلوچستان ملک میں خاص اہمیت کاحامل صوبہ ہے۔عوام صوبائیت و لسانیت سے بالاتر ہوکر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی،سلامتی استحکام پاک افواج کی کامیابی اور شہدائے پاکستان کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں