نوجوانوں کوصحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو جدید اور معیاری کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شکر گنج پارک میں جدید ایرینا سپورٹس سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتا ح وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت سماجی رویوں کو فروغ ملتا ہے، جس سے ایک صحت مند اور فعال معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کے دور میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں مزید آگے بڑھایا جائے گا تاکہ عوام کو ان کے ثمرات بروقت مل سکیں۔وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کو جدید اور عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں