چنیوٹ(نامہ نگار)مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ذیلی ادارے مسلم ریسکیو مشن کی جانب سے چناب پل چنیو ٹ پر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم ریسکیو مشن کے رضاکاروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کے کنار ے منعقدہ پری فلڈ موک ایکسرسائز میں واٹر ریسکیو، سرچ اینڈ ریسکیو، فلڈ ایویکیوشن، ابتدائی طبی امداد، سی پی آر اور متاثرین کی محفوظ منتقلی کی عملی مشقیں کی گئیں۔ اس موقع پر ریسکیو 1122اور ضلعی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین شعبہ خدمتِ خلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ضلع چنیوٹ حافظ عبدالراف، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 چنیو ٹ محمد قیصر، سمیت دیگر ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے عملی مشقوں کا جائزہ لیا جبکہ مسلم ریسکیو مشن کے کوآرڈنیٹر ابرار وحید نے شرکا کو واٹر ریسکیو یونٹ، فائبر ریسکیو بوٹس، لائف جیکٹس، ریسکیو آلات اور دیگر حفاظتی وسا ئل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، مسلم ریسکیو مشن کے تربیت یافتہ رضاکاروں نے بوٹ ہینڈلنگ، واٹر ریسکیو، سرچ اینڈ ریسکیو، فرسٹ ایڈ، سی پی آر، متاثرین کی محفوظ منتقلی اور ریلیف آپریشنز کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلابی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے حالات میں پیشگی تیاری، تربیت یافتہ رضاکار اور اداروں کے درمیان مثر رابطہ جانی و مالی نقصان کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ریسکیو تربیت حاصل کریں اور خدمتِ انسانیت کے مشن کا حصہ بنیں۔




